Subscribe Us

header ads

کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

حافظ آباد: پنجاب کے علاقے حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہونے والی 5 سالہ بچے کی لاش کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ پانچ سالہ شہروز کل دوپہر سے لاپتہ تھا۔ اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے تلاشی لینی شروع کی تو کچرے کے ڈھیر سے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بدفعلی کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر بےدردی سے قتل کرکے بوری میں بند کرکے پھینک دیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:ایک اور’’ معصوم زینب‘‘ زیادتی کے بعد قتل

پولیس نے شہروز کے ساتھ زیادتی اور قتل کے جرم میں دوافراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقتول شہروز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، لاش دیکھ کر اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔

The post کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HGZOQw
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments