Subscribe Us

header ads

برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا جائے گا، روسی وزیر خارجہ

ماسکو: روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ برطانوی سفارت کاروں کو روس سے نکال دیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے قزاقستان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کے 23 سفارت کاروں کو برطانیہ سے ملک بدر کرنے کے جواب میں ماسکو بھی یقیناً برطانوی سفارت کاروں کو اپنی سرزمین سے نکال دے گا۔ افہام و تفہیم ہماری ترجیح ہے لیکن جو بھی معاملہ ہو وہ دو طرفہ ہونا چاہیے۔

روسی وزیر خارجہ شام میں جاری خوں ریزی پر ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات کےلیے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے خطے میں پائیدار قیام امن کےلیے اپنے ہم منصب رہنماؤں کے ساتھ گفت و شنید کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی ملک بدری پر اپنا مذکورہ ردِعمل دیا۔

واضح رہے کہ برطانوی شہر سیلسبری میں سابق روسی انٹیلی جنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے کے معاملے پر روس کی جانب سے وضاحت نہ دینے پر 23 سفارت کاروں کو ملک سے ایک ہفتے میں نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ سفارت کار انٹیلی جنس افسران تھے اور روس نے ان کی اصل شناخت مخفی رکھی تھی۔ برطانوی  وزیراعظم تھریسا مے نے واقعے کو برطانوی حاکمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی منسوخ کردی ہے۔

The post برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا جائے گا، روسی وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FQrli3
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments