Subscribe Us

header ads

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

جذبات ایک بار پھر آپ کو غلط راہوں پر لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں اور چند غلط فیصلے بھی آپ کر جائیں گے۔ جس کے نتیجے میں آپ اپنے چند ہمدردوں کو اپنا مخالف بنا لیں گے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

آپ کو تو اب تک اندازہ لگا لینا چاہیے کہ یہ آتش مزاج ہی آپ کیلیے نقصان دہ ہے۔ دوسروں کا تو کچھ نہیں جاتا کسی نے شاید اس موقع کیلیے بڑے پتہ کی بات کہی ہے کہ ہانڈی ابلے گی تو اپنے ہی کنارے جلائے گی۔

جوزا:
21مئی تا21جون

آپ نے ہمارے گزشتہ دیے گئے مشوروں کو نہ سمجھا اور اپنے شریک حیات کو مطمئن کرنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ آپ کو کئی اہم مواقع پر اچھے خاصے چانسز بھی مہیا ہوئے تھے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہر امر کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کیجیے دوسروں کو ان کا حقیقی مقام دیں تاکہ دوسرے بھی آپ کو خصوصی مقام دے سکیں کچھ دو اور کچھ لو کا سنہری اصول اپنا کر اپنی زندگی بہتر انداز سے بسر کرنے کی کوشش کیجیے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپکے دوست عجیب و غریب طرز عمل اختیار کر سکتے ہیں، کوئی دوست آپ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، آپ اس کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہ کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بعض اوقات بہت ساری دیکھی بھالی چیزیں بھی دھوکہ دے جاتی ہیں اور پھر یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے مخالف کے پاس بھی اتنی صلاحیتیں ہوں جتنی کہ آپ کے پاس ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہم آپ کو یہ مشورہ ضرور دیں گے کہ اپنے مزاج میں بھی ٹھہرائو پیدا کریں، غیر مستقل مزاج لوگ ترقی کے راستے پر دوسروں سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں، کسی بھی کام کی تکمیل کا ارادہ کر لیں تو پھر پیچھے نہ ہٹیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

گزشتہ وضاحت کرتے ہوئے آپ کو یہی تلقین کی تھی کہ اب چپ چاپ بیٹھے رہنے کا وقت نہیں ہے ناکامی کے ہر اندیشے کو ذہن سے نکال کر اپنی کامیابی کا یقین کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا عزم کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

زندگی کے تلخ تجربات حاصل کرنے کا موقعہ مل سکتا ہے، ایسے راستے سے بھی گزر سکتے ہیں جسکے ایک طرف آبادی اور دوسری طرف ویرانہ ہو گا، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

وہ رشتہ دار جن پر کہ آپ کو غیر معمولی اعتماد و بھروسہ ہے عجیب و غریب کھیل کھیلنے کی کوشش کر سکتے ہیں، آپ کے خلاف نئی نئی افواہیں پھیلا سکتے ہیں، گھریلو حالات حسب سابق بہتر ہی رہیں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کاروباری سلسلے میں بھی آپ نے کوئی جذباتی طریقہ اختیار کر لیا تو پھر آپ کا خدا ہی حافظ ہے اگر کاروبار مشترکہ ہے تو پھر شریک کار پر زیادہ بھروسہ نہ کریں، بسلسلہ عشق و محبت کامیابی ہو سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

خود پر زیادہ گھمنڈ نہ کیجیے بلکہ اپنے اچھے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کیجیے، اپنے اخراجات گھٹانے کی کوشش کیجیے، ذہنی طور پر آپ کافی الجھ سکتے ہیں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2feepXV
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments