راولپنڈی / لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد شہبازشریف کے جلسہ کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد لاہورمیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے جلسے کی سکیورٹی سخت کردی گئی ۔ راولپنڈی میں نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیلئے بھی بم پروف ڈائس لگا دیا گیا۔ دونوں مقامات پرسیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اورخیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں نوجوان نے نواز شریف کو جوتا دے مارا
واضح رہے کہ جامعہ نعیمیہ میں ہونے والی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جوتا مار دیا جب کہ گزشتہ روزنامعلوم شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی۔
The post نوازشریف پرجوتا پھینکنے کے بعد شہبازشریف اور مریم نواز کی سکیورٹی سخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Hp9miK
via IFTTT
via Blogger http://ift.tt/2GezLR4
March 11, 2018 at 04:04PM
0 Comments