Subscribe Us

header ads

امریکی نائب صدر کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ’ڈومور‘ کا مطالبہ

 واشنگٹن: مریکی نائب صدر مائیک پینس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچاتے ہوئے طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے مزید موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مائیک پینس نے کہا کہ پاکستان کو اس سلسلے میں امریکا سے گہرا تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان یہ کام کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صدر کی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش

واشنگٹن کے مطابق اسلام آباد نے تاحال طالبان کی حمایت ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ ملک کا طاقتور حساس ادارہ انہیں افغانستان میں اپنے مفادات کے تحفظ اور بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

افعانستان کے صدر اشرف غنی نے گزشتہ ماہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا منصوبہ پیش کیا ہے جس میں افغان حکومت کو تسلیم کرنے کی صورت میں طالبان کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کرنے کی بھی پیش کش کی گئی ہے۔ ادھر طالبان نے بھی اس پیش کش کو مسترد نہیں کیا تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب بھی نہیں دیا گیا اور خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ شب امریکی نائب صدر پینس سے ملاقات کی۔ دنوں رہنماؤں کے درمیان 30 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

دورے کے دوران واشنگٹن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی رکن کانگریس ٹیڈ یوہو اور وائٹ ہاؤس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے رکن بریڈ شرمن نے بھی ملاقاتیں کیں۔

The post امریکی نائب صدر کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ’ڈومور‘ کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FKZMKQ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments