Subscribe Us

header ads

اب فیس بک اسٹیٹس لکھیں نہیں بولیں

اب فیس بک اسٹیٹس لکھیں نہیں بولیں
اب فیس بک اسٹیٹس لکھیں نہیں بولیں


کیلی فورنیا: فیس بک صارفین کے لیے لمبے لمبے اسٹیٹس لکھنا اور پڑھنا ایک طرح کا پریشان کنُ معاملہ ہوتا ہے لیکن اب اس سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی کیونکہ مستقبل میں اسٹیٹس لکھنے کے بجائے بولا جائے گا۔ فیس بک ایک نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ’وائس کلپ‘ کا آپشن دیا جائے گا۔ مکمل آزمائش اورتجزیے کے بعد یہ آپشن اسٹیٹس کے فیچر میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس میں صارف آوازریکارڈ کرکے تحریری اسٹیٹس کے متبادل کے طور پر استعمال کریں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں خون کے عطیات کے لیے فیس بک کا نیا فیچر ٹیک کرچ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا ’وائس کلپ‘ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے انتہائی مفید ہوگا جو ’وکی پیڈ یا کی بورڈ‘ کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرتے جب کہ اچھی تحریر نہ لکھنے والے افراد بھی اپنی بات بول سکیں گے۔ ابتدائی طور پر فیس بک ’وائس کلپ‘ کا فیچرچند ممالک میں آزمائشی مرحلے میں ہے اور صارفین کی ایک معقول تعداد اس فیچر کو ٹیسٹنگ کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
via Blogger http://ift.tt/2FiEOCX
March 07, 2018 at 07:19AM
via Blogger http://ift.tt/2D3xZzb
March 07, 2018 at 07:29AM

Post a Comment

0 Comments