Subscribe Us

header ads

عدالت کا 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا نوٹس

 کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ٹنڈو محمد خان میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور واقعے کی ویڈیو بنانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ٹنڈو محمد خان میں بااثر افراد کی جانب سے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور as کی ویڈیو بنانے کے واقعے سے متعلق ایک اخباری خبرکا نوٹس لے لیا ہے، عدالت عالیہ نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور متعلقہ سیشن جج سے 11 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ مقامی اخبار میں چند روز قبل ایک خبر شائع ہوئی تھی، خبر کے متن میں بتایا گیا تھا کہ ٹنڈو محمد خان کے دیہہ غلام سومرو میں بااثر افراد نے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی وڈیو بھی بنائی۔ بااثر ملزمان لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

The post عدالت کا 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JwLzzl
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments