Subscribe Us

header ads

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لا ئن آف کنٹرول پر تیسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری جاری ہے جب کہ پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقوں سیری، چتر اور ٹائیں میں شہری آباد پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 13 سالہ اسامہ شبیر زخمی جب کہ  نجی بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ 3 روز سے  لائن آف کنٹرول پر آباد شہری علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کررہی ہے۔

The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GUWVQj
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments