اسلام آباد: وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے۔
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیرِخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیری 70 سال سے خودارادیت کا تسلیم شدہ حق لینے کی جدوجہد کررہے ہیں لیکن بھارت کے وعدوں سے انحراف کے باعث سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہوسکا۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر آزادی کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے، لیکن پھر بھی بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہ دے سکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایاجارہا ہے
وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے ظلم بربریت ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں، بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے اور کشمیریوں کو سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا یقین دلاتی ہے، عالمی برادری بھی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دلوائے۔
The post بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا کرتحریک آزادی کچلنے کی کوشش کررہا ہے، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GX1TuZ
via IFTTT


0 Comments