Subscribe Us

header ads

سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا لائسنس امریکی کمپنی کو جاری

ریاض: دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی ایم سی رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کا پہلا لائسنس دنیا میں سینما گھروں کی  سب سے بڑی امریکی کمپنی ایم ایم سی کو جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ اطلاعات اور ثقافت نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے جب کہ اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسمنٹ فنڈ کا ایک ذیلی کمپنی اور اے ایم سی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جب کہ اے ایم سی کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں 18 اپریل کو پہلا سینما گھر کھولا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی حکومت کا 2018 سے ملک بھر میں سینما گھرکھولنے کا اعلان

ترجمان کے مطابق امریکی کمپنی آئندہ 5 سال میں سعودی عرب کے 15 شہروں میں 40 سینما گھر قائم کرے گی جب کہ 2030 تک 100 سے زائد سینما گھر کھولے جائیں گے جس کے بعد سعودی سینما کا سالانہ ریونیو ایک ارب ڈالر ہوگا اور سعودی عرب سینما کی سب سے بڑی علاقائی مارکیٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 سالوں سے سینما گھروں پر پابندی تھی اور اب طویل عرصے کے بعد دنیا بھر میں 1 ہزار سینما گھر چلانے والی کمپنی اے ایم سی مملکت میں پہلا سینما گھر کھولے گی۔ ہوگا۔

 

The post سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا لائسنس امریکی کمپنی کو جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GQoXeX
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments