Subscribe Us

header ads

لاہور والے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں اے ٹی ایم ہیک کرنے والا گروہ سرگرم

لاہور والے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں اے ٹی ایم ہیک کرنے والا گروہ سرگرم

 لاہور: شہر میں اے ٹی ایم ہیک کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا اور ہیکرز نے شہریوں کے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

لاہور میں سائبر مجرموں نے شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کر کے پیسے چوری کرنے شروع کردیے۔ ہیکرز نے باغبانپورہ اور ہربنس پورہ کے دو شہریوں کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوالیے۔ متاثرہ شہری شہباز احمد اور اقدس سلیمی دونوں کا اکائونٹ حبیب بینک لمیٹڈ میں تھا۔ شہباز احمد کے اکاونٹ سے 50 ہزار جبکہ اقدس سلیمی کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم استعمال کرنے والے اسے ضرور پڑھیں اور فراڈ سے بچیں

اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی اطلاع میسجز کے ذریعے موبائل پر موصول ہوئیں تو شہری پریشان ہوگئے، انہوں نے بینک سے رابطہ کیا تو واردات کا انکشاف ہوا۔متاثرہ افراد نے ایف آئی اے، بینک محتسب اور متعلقہ بینک برانچز میں قانونی کارروائی کی درخواست جمع کروا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کے اکاؤنٹس ہیک، درجنوں صارفین لاکھوں روپے سے محروم

اقدس سلیمی کا اے ٹی ایم ہیک کرنے والے ملزم نے سرگودھا اور گجرانوالہ کے نجی بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم سے ٹرانسیکشن کی۔ بینک کی طرف سے ملزم کی تصویر متعلقہ اداروں کو فراہم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے اے ٹی ایم ہیک کرکے پیسے چوری کرنے والے متعدد چینی شہریوں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

The post لاہور والے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں اے ٹی ایم ہیک کرنے والا گروہ سرگرم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2q8de0z
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2HaHqQW
April 05, 2018 at 01:18PM

Post a Comment

0 Comments