کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب  زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3  مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب زیر تعمیر مکان میں چند مزدور سوئے تھے کہ ان پر دیوار آگری، جس کی زد میں آنے سے 3 مزدور زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اور زخمی مزدوروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے تینوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

The post کوئٹہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KwWsl8
via IFTTT