کراچی: کرپشن مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جب کہ دو ملزمان عاصم سکندر اور حنیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ شرجیل میمن نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میگا کرپشن کیس؛ شرجیل میمن کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔
The post سندھ ہائی کورٹ؛ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IDo6Pl
via IFTTT


0 Comments