Subscribe Us

header ads

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں جمع کرنے کیلیے اجلاس آج ہو گا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں جمع کرنے کیلیے اجلاس آج ہو گا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج 29 شعبان کو ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام، اور رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادت کو سپریم کورٹ میں درج کرایا جائے۔ شہادت کی جانچ پڑتال کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سائنسی شواہد کی بناء آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ آج کے چاند کی عمر اتنی زیادہ نہیں ہو گی کہ وہ دیکھا جاسکے، اس لیے سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم اگر کسی کو چاند نظر آتا ہے تو اس کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹرڈ کرائی جائے۔

 دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

The post سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں جمع کرنے کیلیے اجلاس آج ہو گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IkSSgV
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2jZju8z
May 15, 2018 at 01:13PM

Post a Comment

0 Comments