واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات کا وقت اور مقام طے ہو چکا ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ ملاقات کا وقت اور مقام طے ہو چکا ہے اور اس تاریخی ملاقات سے متعلق تفصیلات جلد میڈیا کو بتائی جائیں گی، یہ ملاقات خطے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی جب کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں کمی سے بھی خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
امریکی صدر کی شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے لیے سفارتی سطح پر مذاکرات کئی ماہ سے جاری ہیں جس میں ملاقات کی راہ ہموار کرنے اور وقت و مقام کے تعین کے لیے گفت و شنید جاری تھی۔ امریکا کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی 20 اپریل کو شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کر چکے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان خود اپنے حریف ملک جنوبی کوریا کی سرحد پار کر کے گئے تھے جہاں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے۔ اب پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے اپنا مقامی وقت جنوبی کوریا سے ملالیا ہے اور جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے دورے کی حامی بھی بھر لی۔
The post ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان ملاقات کا وقت اور مقام طے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FNjTDc
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2FMMBnM
May 05, 2018 at 12:53PM
0 Comments