کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل کے ذریعے برطانیہ بھیجی جانے والی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران برطانیہ کیلیے بک کیا گیا پارسل قبضے میں لیا گیا جس میں موجود شرٹس اورکچن میں استعمال ہونے والی لکڑی کی اشیا میں ہیروئن انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ڈھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی، جسکی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 کروڑ 40لاکھ کے لگ بھگ ہے، ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
The post پارسل کے ذریعے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L375fO
via IFTTT


0 Comments