Subscribe Us

header ads

چینی پولیس کو ڈولفن کو کندھے پر اُٹھا لے جانے والے شخص کی تلاش

چینی پولیس کو ڈولفن کو کندھے پر اُٹھا لے جانے والے شخص کی تلاش

بیجنگ: چین کے ساحل سے ایک سیاح  ڈولفن کو کندھے پر اُٹھا کر اپنے ہمراہ لے گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحل پر موجود ایک سیاح کو اپنے کندھے پر ڈولفن رکھ  کر لے جاتے دیکھا گیا ہے۔ چینی سیاح کے کندھے پر دم توڑتی ڈولفن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد چین کی پولیس نے مذکورہ سیاح کی تلاش شروع کردی ہے۔ چین میں زندہ یا مردہ ڈولفن کو حکومتی سطح پر تحفظ حاصل ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا ہوتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ساحل سمندر پر موجود ایک سیاح پہلے خاصی دیر تک ڈولفن کے ہمراہ سطح سمندر پر تیراکی کرتا رہا اور بعد ازاں ایک ڈولفن کو نیم مردہ حالت میں ساحل تک لایا جہاں سے اسے اپنے کندھے پر رکھ کر کار تک لے گیا اور  پھر نامعلوم مقام کےلیے روانہ ہو گیا۔ سمندری حیات کے تحفظ کے ادارے کے اہلکاروں کی آمد تک مذکورہ سیاح وہاں سے جاچکا تھا۔

واضح رہے چین میں ڈولفن کو خصوصی تحفظ حاصل ہے جس کے تحت ڈولفن کے شکار، زندہ یا مُردہ ڈولفن کی تجارت اور اسمگلنگ کے مرتکب افراد کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سیاح کے ڈولفن کو اپنے ہمراہ لے جانے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی ہے۔

The post چینی پولیس کو ڈولفن کو کندھے پر اُٹھا لے جانے والے شخص کی تلاش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JRJZYf
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2HPgztf
May 04, 2018 at 01:18PM

Post a Comment

0 Comments