لاہور: ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی، جس میں نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے اور ان کے احتجاج کی نشاندہی کی گئی ہے۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ نابینا افراد کو ملازمتیں نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نابینا افراد کو ملازمتیں دینے کے لئے پنجاب حکومت کو احکامات دیئے جائیں۔ کیس کی مزید سماعت 24 مئی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نابینا افراد کے احتجاج کے باعث میٹرو بس معطل ہوگئی تھی۔
The post نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KGOKVb
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2wZ7Bc2
May 21, 2018 at 01:16PM


0 Comments