Subscribe Us

header ads

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا 38واں اجلاس آج شام وزیراعظم آفس میں طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے ۔ مشترکہ مفادات کونسل کا 38 واں اجلاس شام کو وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور پانی کے معاملات سمیت دیگر امور پر بھی بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا واک آؤٹ  

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ واک آؤٹ کرگئے تھے۔ اجلاس میں بجٹ اور ڈیولپمنٹ پروگرام میں تحفظات پر خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

The post وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IOLRRv
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2IOsY5n
May 27, 2018 at 01:29PM

Post a Comment

0 Comments