Subscribe Us

header ads

اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفرمیں شہری آج بغیر ٹکٹ سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے

اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفرمیں شہری آج بغیر ٹکٹ سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے

لاہور: اورنج لائن ٹرین آج اپنا دوسرا آزمائشی سفر ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک کرے گی لاہور کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ آج اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

رمضان المبارک کے پیش نظر اورنج ٹرین کے آزمائشی سفر کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے، اس سے قبل 17 مئی کواورنج لائن ٹرین کو آزمائشی طورپرچلایاجاناتھا، تاہم آ ج ٹرین کا آزمائشی سفرڈیرہ گجراں سے شروع ہوکر لکشمی چوک پر اختتام پزیر ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج اورنج لائن ٹرین کے دوسرے آزمائشی سفر کا افتتاح کریں گےاور چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی اسٹیشن تک سفر کریں گے۔ جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرزبھی اس موقع پر ان کے ہمراہموجود ہونگے۔ ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔

اورنج لائن ٹرین نے اپنا پہلا آزمائشی سفر26 فروری کو کیا تھا، دوسرے آزمائشی سفرمیں ٹرین11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، آج اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ کے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین پر156 ارب ڈالر لاگت آئی ہے، اس کا سنگ بنیاد تین سال قبل چین کے صدر شی چن پنگ اور سابق وزیراعظم نے رکھا تھا۔ اورنج ٹرین کے مجموعی طور پر24 اسٹیشن ایلیویٹیڈ (زمین سے اوپر) اور دو زیر زمین ہیں، ٹرین علی ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو کر کینال ویو، وحدت روڈ ، بند روڈ ، سمن آباد، چوبرجی تک زمین کے اوپر جبکہ جی پی او چوک سے زیر زمین لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن، انجینرنگ یونیورسٹی ، شالا مار باغ ، محمود بوٹی، اسلام پارک پہنچے گی، ٹرین کا آخری اسٹیشن ڈیرہ گجراں ہو گا۔

ٹرین ہر آدھے گھنٹے بعد چلے گی، 27.1 کلومیٹر فاصلہ 40منٹ میں طے ہوگا۔ ٹرین کے تقریباً 27 ڈبے ہوں گے، 24 گھنٹے میں سوا دو لاکھ لوگ اس ٹرین میں سفر کریں گے۔

The post اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفرمیں شہری آج بغیر ٹکٹ سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IoHSel
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2rMMuDF
May 16, 2018 at 12:43PM

Post a Comment

0 Comments