لاہور: نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے سول کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلاکر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم آئے روزکے جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے اب مزید ساتھ رہنا ممکن نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حمیرا ارشد کااحمد بٹ پر چوری کا الزام
حمیراارشداور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤکاشکار ہے، دوسال قبل دونوں کے درمیان شدیداختلافات سامنےآئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے 9 جنوری 2018 کو خلع کی درخواست واپس لی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حمیرا ارشد منشیات استعمال کرتی ہیں
واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے نظر آتے ہیں یہاں تک کہ حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگاچکی ہیں، جب کہ احمد بٹ اپنی اہلیہ پر منشیات کےاستعمال کاالزام لگاچکے ہیں۔
The post حمیرا ارشد کا شوہر سے خلع کیلئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kgZBK1
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2KP5oC1
May 23, 2018 at 01:22PM


0 Comments