Subscribe Us

header ads

مراکش نے باغیوں کی حمایت پر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

رباط: مراکش نے باغیوں کی حمایت کرنے پر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

مراکش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش نے علیحدگی پسند باغیوں کی حمایت پر ایران سے سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ کا کہنا ہے مراکش نے تہران میں سفارت خانہ بند کردیا ہے جب کہ مراکشی سفیر پہلے ہی تہران چھوڑ چکے ہیں اور جلد ہی ایرانی سفیر کو بھی تہران واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس فیصلہ کا خطے کی موجودہ اور بین الاقوامی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ فیصلہ ایران کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم پولیساریو فرنٹ کی حمایت کرنے پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مراکش 2009 میں ایران کے ساتھ اپنی سفارتی تعلقات کو منقطع کر چکا ہے۔

The post مراکش نے باغیوں کی حمایت پر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rguAJv
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments