Subscribe Us

header ads

ایم کیو ایم کرایہ پر لائے گئے لوگوں کا جلسے نہ کرے، پیپلز پارٹی

 کراچی: پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کرایہ پر لائے گئے لوگوں کا جلسے نہ کرے۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی پی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ سندھ بھر سے آنے والے متحدہ کارکنان کو پرامن شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں، عامر خان ہمیں جواب دینے سے پہلے متحدہ کارکنان کو اپنی صفائی پیش کریں، عامر خان پر ہم نہیں خود متحدہ والے قاتل ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔

ترجمان پی پی پی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک نہیں ہزار جلسے کرے مگر کرایہ پر لائے لوگوں سے نہیں، لیاقت آباد کی عوام کو متحدہ مخالف ریلیاں نکالنے پر سلام پیش کرتے ہیں، لیاقت آباد والے ایم کیو ایم جلسہ نہ منظور کے مظاہرے کررہے ہیں۔

The post ایم کیو ایم کرایہ پر لائے گئے لوگوں کا جلسے نہ کرے، پیپلز پارٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FL8x2F
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments