Subscribe Us

header ads

نیب آئینی ادارہ ہے جسے چاہے بلاسکتا ہے، شہباز شریف

مظفر گڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب آئینی ادارہ ہے جس کو چاہے بلاسکتا ہے۔

مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان اسپتال کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب آئینی ادارہ ہے جس کوچاہے بلاسکتا ہے، نیب نے مجھے بلایا، اگر وہ دوبارہ بھی بلانا چاہے تو بلا سکتا ہے، ہمیں قانون کے آگے سرجھکانا ہوگا، قومیں تب ہی بنتی ہیں جب قانون پر عمل ہو۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئے ہیں، پنجاب کے اسپتال یورپ کے اسپتالوں کی مانند ہیں، پنجاب کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتالوں میں سی ٹی اسکین لگ گئےہیں، یہ 24 مشینیں گھنٹے چلتی رہیں گی، صوبائی حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، ہر ضلع میں ہیپاٹائٹس سینٹر قائم کررکھے ہیں، اسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات ملتی ہیں۔

The post نیب آئینی ادارہ ہے جسے چاہے بلاسکتا ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J49Srf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments