کراچی: قصور کی ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی وقتل کے دلسوز واقعہ پر نجی ٹی وی نے ٹیلی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
رواں سال کے ابتدا میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ ننھی زینب کے زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا، واقعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور زینب کے قاتل عمران کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاہم اب ننھی زینب کے ساتھ زیادتی وقتل کے واقعہ پر نجی ٹی وی کی جانب سے فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قصور میں معصوم بچی کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق زینب قتل کیس پر حال ہی میں مقامی چینل نے ٹیلی فلم بنانے کااعلان کیا ہے جس کانام ’’زینب کے قاتل‘‘ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم میں زینب قتل کیس کے تمام واقعات کی نشاندہی کی جائے گی جب کہ فلم کے ذریعےوالدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کےحوالے سےآگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوبز و کرکٹ ستاروں کا زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کا مطالبہ
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق فلم میں زینب کے مجرم عمران کا کردار اداکار سہیل سمیر اور زینب کا مرکزی کردار ننھی اداکارہ حمنہ عامر ادا کریں گی جب کہ فلم کی کہانی معروف ڈرامہ نویس عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، فلم جلد ہی مقامی چینل پر نشر کی جائے گی۔
The post نجی ٹی وی کا زینب زیادتی و قتل پر فلم بنانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rmTw1K
via IFTTT
0 Comments