کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے خواتین سے متعلق رانا ثنا اللہ کے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو (ن) لیگ میں خواتین کو جتنی بڑی گالی دیتا ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ ملتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے رانا ثنا اللہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی توہین اور تذلیل (ن) لیگ کی گھٹی میں شامل ہے، خواتین کو جو جتنی بڑی گالی نکالے (ن) لیگ میں اسے اتنا بڑا عہدہ ملتا ہے۔ گندی سیاست کے لئے خواتین پر کیچڑ اچھالنے کا گھٹیا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ بہت ہو گیا خواتین کی تذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے
دوسری جانب رانا ثنااللہ نے خواتین کی کردار کشی کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ سیاسی خواتین کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی میں خواتین کا بہت احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتاہوں اور عمران خان خود خواتین کاکتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔
The post (ن) لیگ میں جو خواتین کو جتنی بڑی گالی دے اسے اتنا بڑا عہدہ ملتا ہے، مولابخش چانڈیو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2w1b1dJ
via IFTTT
0 Comments