بغداد: عراقی دارالحکومت کی مسجد کے اسلحہ خانے میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک مسجد کے اسلحہ خانے میں دو بم دھماکوں کے دوران 18 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں دھماکے اس وقت ہوئے جب اسلحہ اور گولہ بارود کو ایک گاڑی میں رکھا جارہا تھا۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ مسجد کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
The post بغداد کی مسجد میں دو بم دھماکوں میں 18 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JzyFUc
via IFTTT


0 Comments