عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 سے برابر ہوگیا۔
روس میں کھیلے جارہے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے چوتھے میچ میں سابق عالمی چیمپیئن اسپین اور پرتگال کا مقابلہ ہوا،رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جس کو 24 ویں منٹ میں اسپینش ٖفٹبالر ڈیاگو کوسٹا نے برابر کردیا۔رونالڈو نے وقفے سے قبل 44 ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کرلی تاہم دوسرے ہاف میں ایک مرتبہ پھر ڈیاگو کوسٹا نے اسپین کو میچ میں واپس لاتے ہوئے میچ کو 2-2 گول سے برابر کردیا۔
اسپین کے نوجوان کھلاڑی ناچو نے 58 ویں منٹ میں ٹیم کے لیے تیسرا گول کرکے برتری دلادی جس کے بعد میچ میں اسپین کی جیت واضح ںظر آرہی تھی اور اسپین نے بہترین کھیل کا سلسلہ بھی جاری رکھا تاہم کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مرتبہ پھر پرتگال کو شاندار گول کے ذریعے میچ میں شکست سے بچاتے ہوئے 88 ویں منٹ میں گول کرلیا۔
واضح رہے کہ رونالڈو دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک کی جب کہ فیفا ورلڈ کپ میں بھی یہ ان کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔
دوسری جانب یوروگوائے نے مصر اور ایران نے مراکش کو 1-0 سے شکست دے کر 3،3 پوائنٹس حاص کر لیے۔
The post فیفا ورلڈ کپ 2018؛ اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 سے برابر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MwWlqY
via IFTTT


0 Comments