Subscribe Us

header ads

شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض

شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض

 اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ  روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ 2 ہزار 694 روپے کا بینک بیلنس ہے جب کہ ان کے نام 172 کنال اراضی بھی ہے تاہم شہبازشریف 38 لاکھ روپے کے مقروض بھی ہیں۔

شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں اور ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے، ان کی 2 بیویاں ہیں ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جب کہ دوسری کا نام نصرت ہے۔

The post شہباز شریف 38 لاکھ روپے کے مقروض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tp1SHq
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2JUjvtD
June 21, 2018 at 01:22PM

Post a Comment

0 Comments