سبی: سبی میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کےعلاقے سبی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نصیر آباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، اس کے علاوہ آر پی جی سیون راکٹ رائفلیں، گرنیڈ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
The post سبی میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ktq02X
via IFTTT
0 Comments