Subscribe Us

header ads

الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ   

الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ   

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی عملے، امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے جلد لگائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو سیکیورٹی دی جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے مراسلے میں کہا کہ چاروں حکومتیں امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کریں، امیدواروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی رو سے عمران خان، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت ملک بھر میں دس ہزار سے زائد سیاستدانوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

The post الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lvuRWs
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2KfgQae
June 23, 2018 at 01:07PM

Post a Comment

0 Comments