لاہور: بھارتی سکھوں نے اپنے ہم وطن سفارتکاروں کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں موجود ان کی سمادھی پرمنعقد ہوئی۔ بھارتی سفارکاروں کی آمد کی اطلاع ملنے پر گوردوارہ میں موجود سکھ اشتعال میں آگئے اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سکھوں کا احتجاج اورغم وغصہ دیکھ کربھارتی سفارتکارواپس چلے گئے۔
چند روزپہلے بھارت میں سکھ سکھوں کے مقدس نشان صاحب کی بے حرمتی کی گئی تھی، بھارتی عدالت کی طرف سے راج کرے گا خالصہ نعرے کوجرم قرار دینے پرسکھوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 22 جون کو سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنرکو گوردوارہ پنجہ صاحب میں بھی داخل نہیں ہونے دیا تھا۔
The post بھارتی سکھوں نے ہم وطن سفارتکاروں کوگوردوارہ ڈیرہ صاحب میں داخلے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Msegy0
via IFTTT
0 Comments