چترال: وادی کالاش میں موسلا دھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث کئی گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی کالاش اور بمبوریت میں گزشتہ رات کو موسلادھار بارش کے باعث کئی گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے کندیسار گاؤں میں ایک گھر مکمل اور کراکال گاؤں میں 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور متاثرہ گھروں کا تمام سامان بھی سیلاب میں بہہ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
The post وادی کالاش میں موسلادھار بارش اور سیلاب، کئی گھروں اور فصلوں کو نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LBAAFi
via IFTTT


0 Comments