اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بھی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے کی۔ عدالت عظمیٰ نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس؛ ملزم کے وکیل کا کیس سے لاتعلقی کا اعلان
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ننھی زینب کے قاتل عمران کو سزائے موت سنائی تھی، مجرم نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد مجرم نے اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
The post زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کےخلاف اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2y43kVf
via IFTTT


0 Comments