Subscribe Us

header ads

بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک بھارت فورسز میں عید پر مٹھائی کا تبادلہ نہ ہوسکا

 لاہور: بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کے مسلسل واقعات کے بعد پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے مابین عید کے موقع پر روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوسکا۔

پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مابین عید، بیساکھی اور دونوں ملکوں کے قومی تہواروں پر ایک دوسرے کو خیرسگالی کے طورپر مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے لیکن اس بار ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پرکشیدہ صورت حال، بی ایس ایف کی طرف سے سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اوراس کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت کے باعث پاکستان اوربھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل ماضی میں بھی کئی بار ایسا ہوا کہ جب دونوں ملکوں کے حالات میں کشیدگی آئی تواس کا اثر واہگہ اٹاری بارڈر پر دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے رویوِں میں بھی نظرآتا ہے، عید کے روز رینجرز اوربی ایس ایف کے جوان اپنی اپنی سرحدوں پرچاک وچوبند کھڑے نگہبانی کرتے رہے لیکن دونوں ملکوں میں ایک ہی دن عید ہونے کے باوجود ایک دوسرے کومبارک باد نہیں دی گئی۔
عید کے روز رینجرز اوربی ایس ایف کے جوان اپنی اپنی سرحدوں پرچاک وچوبند کھڑے نگہبانی کرتے رہے لیکن دونوں ملکوں میں ایک ہی دن عید ہونے کے باوجود ایک دوسرے کومبارک باد نہیں دی گئی۔

The post بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک بھارت فورسز میں عید پر مٹھائی کا تبادلہ نہ ہوسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LU0zYD
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments