Subscribe Us

header ads

لاہور چڑیا گھر میں نایاب نسل کا امریکی اونٹ دم توڑ گیا

 لاہور: چڑیا گھر میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے نایاب نسل کا امریکن اونٹ گنیکو ہلاک ہوگیا ہے۔

لاہورچڑیا گھرانتطامیہ کے مطابق نر گنیکو آج صبح دم توڑ گیا، اس کی جان بچانے کے لئے ویٹرنری ڈاکٹروں نے سرتوڑ کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، امریکن اونٹ گنیکو ڈیڑھ ماہ قبل لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا جس کی مالیت 9 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

چڑیا گھرمیں رواں سیزن کے دوران گرمی سے کسی جانور کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ٹھنڈے علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام جانوروں کے پنجروں میں روزانہ برف رکھی جارہی ہے جبکہ وہاں ائیر کولر بھی لگائے گئے ہیں، کھلے پنجروں میں رکھے گئے جانوروں کے احاطوں میں شاور سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ جانور مصنوعی بارش میں نہاتے رہیں اوران کے احاطوں میں درجہ حرارت کو بھی کم کیا جاسکے تاہم ان اقدامات کے باوجود ایک نر گنیکو ہلاک ہوگیا ہے۔

The post لاہور چڑیا گھر میں نایاب نسل کا امریکی اونٹ دم توڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JaYM0e
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments