Subscribe Us

header ads

بنی گالا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

بنی گالہ: بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکن ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پرمسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر ملک بھر سے آئے سیکڑوں پارٹی کارکن انتخابی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے ہوئے ہیں جب کہ ملتان اور کرک کے بعد مزید اضلاع سے مظاہرین کے آج بنی گالہ پہنچنے کا امکان ہے۔

بنی گالہ میں احتجاج ختم کرانے کے لیے عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی بارہا یقین دہانیاں بھی رائیگاں چلی گئی ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے جب کہ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ  ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔

The post بنی گالا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2I7Yoyo
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments