لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، اپلیٹ ٹربیونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی جب کہ کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی منسلک کی گئی تھی لہذا اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فواد چوہدری تاحیات نااہل قرار

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد خاقان عباسی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

The post شاہد خاقان عباسی اور فواد چوہدری نے نااہلی کافیصلہ چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lDmqbv
via IFTTT