Subscribe Us

header ads

شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

 لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے منگل کو تمام متعلقہ سی ڈیز اور اخبارات کے تراشے مانگ لیے ہیں، کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی بنچ کرے گا۔

سماعت کے دوران جسٹس طارق عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ بسم اللہ پڑھ کر توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف  کارروائی شروع کرتے ہیں، جس جس نے توہین عدالت کی سب کے نام شامل کیے جائیں، توہین عدالت پرسب کو شٹ اپ کال دینا ضروری ہوگیا، فیصلے سے قبل عدالت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور باہر جاکرعدلیہ کو گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دانیال عزیز 5 سال کیلیے نااہل

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک سزا سنائی تھی اور قانون کے تحت اب وہ آئندہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔

The post شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MzkNqR
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments