Subscribe Us

header ads

خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جو وہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد اورترجیح انتخابات کے انعقاد کوشفاف بنانا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا میری بنیادی ذمہ داری ہے، نگراں حکومتوں کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع مہیا کرنا ہے، میری کابینہ چھوٹی اورٹیکنو کریٹس پر مشتمل ہوگی اورغیر سیاسی ہوگی، ایک مقررہ مدت کے لئے آیا ہوں، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں توازن برقراررکھیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا جب سے لکھنا شروع کیا سب حکومتوں پرتنقید کی، میں آج سے نہیں 40 سال سے اخبارات میں لکھ رہا ہوں، صوبائی حکومتوں کا کام الیکشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے، نگراں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کرشکوک دور ہوجائیں گے۔ الیکشن میں سہولت کے لئے جو تبدیلی ہوگی وہ کی جائے گی، الیکشن میں ضلعی انتظامیہ کابہت اہم کردارہوتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو کہیں گے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع دیں، الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے امن وامان برقراررکھنا لازمی ہے۔

پروفیسرحسن عسکری نے کہا خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جووہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں، جب بھی نئی حکومت آتی ہے بعض تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں مزاراقبال پرحاضری دی، پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی۔

The post خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جو وہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lw8WJu
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments