Subscribe Us

header ads

کترینہ کیف اور مایا علی میں کون بہترین اداکارہ؟

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکارواداکارعلی ظفرنے اداکارہ مایا علی اورکترینہ کیف کے درمیان فرق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مایا علی نہ صرف خوش شکل ہیں بلکہ خوش اخلاق بھی ہیں۔

ان دنوں پاکستانی میڈیا میں علی ظفر اورمایا علی کی فلم’’طیفاان ٹربل‘‘چھائی ہوئی ہے، یہ علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہے جب کہ مایا علی بھی اسی فلم کےذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔ چند روز قبل ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر کو مداحوں کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی جب کہ دوروز قبل فلم کاپہلا گا’’میں آئیٹم نمبرنہیں کروں گی‘‘جاری کیاگیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہا ہے۔

’’طیفا ان ٹربل‘‘ ویسے تو علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہے تاہم اس سے قبل علی بھارت میں فلم ’’میرے برادر کی دلہن‘‘میں بھی کام کرچکے  ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف نے مرکزی کردار نبھایاتھا۔

حال ہی میں ’’طیفا ان ٹربل‘‘کے گانے کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران ایک صحافی نے علی ظفر سے سوال پوچھا آپ نے کترینہ کیف کے ساتھ بھی کام کیا ہوا ہے کترینہ کیف سے مایا علی تک آپ نے کیا فرق محسوس کیاجس پر علی ظفر نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا’’مایا کے نام میں علی ہے جب کہ کترینہ کےنام میں علی نہیں تھا‘‘۔

علی ظفر نے مزید کہاکسی انسان کا تعلق کہیں سے بھی ہو اس سے زیادہ وہ اس بات سے جانا جاتا ہے کہ وہ انسان کیسا ہے۔ علی ظفر نے مایا علی کی خوبصورتی اوراداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فلم کے لیے ایسی لڑکی چاہئیے تھی جو نہ صرف خوش شکل ہوبلکہ خوش اخلاق بھی ہونی چاہئیے اوربہت اچھی اداکارہ بھی ہونی چاہئیےاور مایاعلی ان تمام خوبیوں پر پوری اترتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے کہا جب وہ بالی ووڈ میں کام کررہے تھے ان کا خواب تھا کہ وہ پاکستان جاکر ایک ایسی فلم بنائیں جو پاکستان اور ہمارے سینماکانام بین الاقوامی سطح پر روشن کرے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ’’میرے برادر کی دلہن‘‘، ’’چشم بدور‘‘، ’’تیرے بن لادن‘‘، ’’ٹوٹل سیاپا‘‘، ’’کل دل‘‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےو الے علی ظفر کی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں علی ظفر، مایا علی کے علاوہ اداکار جاوید شیخ اورفیصل قریشی اہم کرداراداکررہے ہیں۔

The post کترینہ کیف اور مایا علی میں کون بہترین اداکارہ؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ilkn50
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments