Subscribe Us

header ads

احسن اقبال کے دماغی معائنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

احسن اقبال کے دماغی معائنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور  : عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے دماغی معائنے اور زبان بندی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، بطور وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے توہین آمیز زبان ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے، سابق وزیر داخلہ کا عہدہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے پرقدغن عائد کرتا تھا، احسن اقبال نے عدلیہ مخالف تقریر کر کے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف ابھارا جس کے نتیجے میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کے دماغی معائنے کا حکم دے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احسن اقبال کی زبان بندی کے بھی احکامات صادر کرے۔

The post احسن اقبال کے دماغی معائنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HoKFmc
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2JgeGKY
June 06, 2018 at 01:24PM

Post a Comment

0 Comments