Subscribe Us

header ads

نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نکی جانب سے تینوں ریفرنسز پر اکٹھے دلائل دینے اور فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کے معاون وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، دلائل سن کر فوری فیصلہ سنادوں گا، اتنے والیم ہیں، ان کو پڑھ کر فیصلہ لکھنا ہے تاہم آپ کوتحریری حکم نامہ آج دے دیں گے جب کہ کل العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کو طلب کرلیتے ہیں۔

The post نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kS6wtn
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments