اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ خواتین امیدواروں کی فہرستیں حتمی ہیں اور اب اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لے لی ہے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ترجیحی فہرستیں اب تبدیل نہیں ہوسکتیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ خواتین امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں حتمی ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت ان فہرستوں میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔
The post سیاسی جماعتوں کی جمع کرائی گئی ترجیحی فہرستیں تبدیل نہیں ہوسکتیں، الیکشن کمیشن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JPf0Rj
via IFTTT


0 Comments