لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور اخوت فاؤنڈیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت کل صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فاؤٹین ہاؤس لاہور کے دورے کے دوران خواجہ سراؤں نے شناختی کارڈ نہ بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔
The post چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JT5I2B
via IFTTT


0 Comments