Subscribe Us

header ads

این اے127 سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے127 سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک کے بیٹے اور این اے 127 سے آزاد امیدوار علی پرویز ملک نے ریٹرننگ آفیسر کو مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کی تحریری درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لے کر اپنے نام کا ٹکٹ جمع کروانا چاہتا ہوں جس کی اجازت دی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن صفدر کوایک سال قید 

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی، قانون کے مطابق سزا یافتہ شخص انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔

The post این اے127 سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کے لیے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KW1hV6
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments