اسلام آباد: پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف حادثات میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور وگردونواح میں موسلا دھاربارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے جب کہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اورنالیاں ابل پڑیں۔ پشاور کے علاقے مسلم ٹاؤن اورموسیٰ زئی میں بارش کی وجہ سے چھتوں کے گرنے کے واقعات سمیت مختلف حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔
نوشہرہ میں پیرپائی کے مقام پر بارش کی وجہ سے فلائنگ کوچ حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، مری اورگردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں جہاں علی الصبح موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا وہیں مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ لاہورمیں بھی گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 29، سیالکوٹ میں 12 اور سرگودھا میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیرمیں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
The post پشاور اور نوشہرہ میں تیز بارشیں، مختلف حادثات میں 12 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mh5Yy1
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2LfDlMv
July 15, 2018 at 01:17PM


0 Comments