Subscribe Us

header ads

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 131 روپے پر پہنچ گیا

 کراچی: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر ہر روز نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے۔ پیر کے روز بھی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں 20 فی صد تک کمی دکھی گئی ہے۔

The post امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 131 روپے پر پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2A0Qd83
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments