Subscribe Us

header ads

سہ ملکی ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ

ہرارے: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

زمبابوے کے شہر ہرارے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، حسین طلعت، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہے۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹیم نےاچھی بیٹنگ کی تھی، آسٹریلیا کافی مضبوط ٹیم ہے لہذا محتاط ہو کرکھیلنا ہو گا جب کہ پچھلے میچ کی طرح پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

The post سہ ملکی ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tLwAeG
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments