ہرارے: سہ ملکی ٹی 20 سیریزکے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہرارے میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ زمبابوے سے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر محمد حفیظ اور فاسٹ بولر عمران خان شنواری کی جگہ حارث سہیل اور محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کیخلاف آسان فتح حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔
The post سہ ملکی ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tOR1Yj
via IFTTT
0 Comments